علاقائی
خلاصہ
- ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) تھانہ مانگل کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں فصل میں چھوڑا ہوا کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق حاتون کھیتوں میں سے گزر رہی تھی، کھیت کے مالک کی جانب سے فصلوں کی حفاظت کیلئے بجلی کا کرنٹ چھوڑا گیا تھا، خاتون نے جیسے ہی کھیت میں قدم رکھا اسے کرنٹ نے پکڑ لیا۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ذمہ دار شخص کو گرفتار کر لیا، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کی شفاف تحقیقات جاری ہیں۔