خانیوال میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرگئی، دو مزدور شدید زخمی

خانیوال میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرگئی، دو مزدور شدید زخمی

ریسکیو ذرائع کے مطابق مزدور زیر تعمیر مکان کی چھت پر کام کر رہے تھے کہ اچانک چھت گر گئی اور دونوں مزدور ملبے تلے دب گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے ملبہ ہٹا کر دونوں مزدوروں کو نکال لیا۔

ریسکیو 1122 نے زخمی مزدوروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔