علاقائی
خلاصہ
- پاکپتن: (دنیا نیوز) جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے 20 رکنی وفد کی پاکپتن آمد ہوئی، محکمہ اوقاف حکام نے غیر ملکی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
محکمہ اوقاف انتظامیہ کے مطابق غیر ملکی وفد نے دربار حضرت بابا فریدؒ پر حاضری دی، وفد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
انتظامیہ کی جانب سے غیر ملکی وفد کی آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔