علاقائی
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) نیب کراچی نے سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بدعنوانی اور بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا، نیب کراچی نے سیکرٹری سندھ پبلک سروس کمیشن کو خط لکھ دیا۔
نیب کراچی نے تمام امیدواروں کی تفصیلات اور نتائج کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ سندھ پبلک سروس کمیشن کے مشترکہ مسابقتی امتحان 2023 میں مبینہ بدعنوانی کی شکایت پر نوٹس لیا گیا، نیب کراچی کے مطابق اسکریننگ ٹیسٹ اور تحریری امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کی تفصیلات علیحدہ پیش کی جائیں۔
نیب کراچی نے امتحانات کے اشتہار اور جوائننگ کی تفصیلات بھی طلب کرلیں جبکہ انٹرویو پینل کے ارکان کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
نیب کراچی نے سیکرٹری سندھ پبلک سروس کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ گریڈ 18 کے متعلقہ افسر کی ریکارڈ کے ہمراہ 20 اکتوبر کو نیب دفتر میں پیشی یقینی بنائی جائے۔