علاقائی
خلاصہ
- فیصل آباد: (دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے فیصل آباد میں بس کی ٹکر سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں پیش آیا جہاں بس نے مخالف سمت میں آنے والی موٹرسائیکل کو کچل دیا جس پر سوار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
حکام کا کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 47 سالہ شمس اور ان کی 44 سالہ اہلیہ آسیہ کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسری اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا جہاں سے ورثا کے حوالے کردی گئیں۔