مظفر گڑھ: 55 سالہ غلام قادر نویں جماعت کے امتحانات میں شامل

مظفر گڑھ: 55 سالہ غلام قادر نویں جماعت کے امتحانات میں شامل

غلام قادر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے بچے تعلیم یافتہ ہیں اور انہوں نے مجھے بھی تعلیم مکمل کرنے کی ترغیب دی ہے، انہوں نے ماضی کی ناکامیوں کے باوجود بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

غلام قادر نے انکشاف کیا کہ میں میٹرک کے امتحانات میں 2 بار فیل ہو چکا ہوں لیکن پھر بھی ہمت نہیں ہاری۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے آخری بار 13 سال قبل امتحان دیا تھا اور اس بار میں پوری تیاری کے ساتھ امتحان دے رہا ہوں، میں یہ امتحان پاس کروں گا اور اس کے بعد آگے انٹرمیڈیٹ بھی کروں گا۔

غلام قادر نے یہ بھی کہا ہے کہ علم حاصل کرنے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے اور میں ہر قیمت پر سیکھنے کے لیے پُرعزم ہوں۔