خصوصی رپورٹیں
خلاصہ
- لاہور: (ویب ڈیسک) نمبیو کرائم اینڈ سیفٹی انڈیکس2026کے مطابق لاہور دنیا کے محفوظ ترین بڑے شہروں میں شامل ہو گیا ہے جبکہ فہرست میں شامل بڑے شہروں کے مقابلے میں لاہور کا کرائم انڈیکس سب سے کم ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور نے سیفٹی انڈیکس میں کراچی ، نئی دہلی ، پیرس ، لندن ، واشنگٹن ، نیویارک اور میکسیکو سٹی جیسے بڑے شہروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
وسط 2025 کے مقابلے میں وسط 2026 کے دوران لاہور کا کرائم انڈیکس 36.8 سے کم ہو کر 36.2 پر آ گیا جبکہ سیفٹی انڈیکس گزشتہ سال کے 63.2 سے بڑھ کر 63.8 ریکارڈ کیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران کے مطابق کرائم انڈیکس میں مسلسل کمی اور سیفٹی انڈیکس میں اضافہ لاہور پولیس کی موثر حکمت عملی کا واضح ثبوت ہے۔