غلط اطلاع پر اعلیٰ شخصیات کے گھر چھاپہ، ایس ایچ او سمیت 12 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

غلط اطلاع پر اعلیٰ شخصیات کے گھر چھاپہ، ایس ایچ او سمیت 12 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

لاہور کینٹ کے علاقے میں ایک اہم سرکاری شخصیت کی نجی رہائش گاہ پر مبینہ طور پر قحبہ خانہ ہونے کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا، تاہم بعد ازاں معلوم ہوا کہ کارروائی غلط اطلاع کی بنیاد پر کی گئی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کا اعلیٰ حکام نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سرور روڈ عرفان اور کارروائی میں شامل دیگر 11 پولیس اہلکاروں کو بھی معطل کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غلط اطلاع پر اہم سرکاری شخصیت کے گھر چھاپہ مارنے کے معاملے میں ایس ایچ او عرفان، متعلقہ تھانیدار اور دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ سب انسپکٹر مشتاق کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، پولیس نے تمام متعلقہ اہلکاروں کو چارج شیٹ بھی جاری کر دیا ہے۔

پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایس ایچ او نے غلط گھر پر ریڈ کیا، جس پر اس کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی جاری ہے، واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔