ٹانک پولیس کو جدید بکتر بند گاڑی فراہم، دہشتگردی کیخلاف صلاحیت مزید مضبوط

ٹانک پولیس کو جدید بکتر بند گاڑی فراہم، دہشتگردی کیخلاف صلاحیت مزید مضبوط

آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید کے مطابق جدید بکتر بند گاڑی ہائی رسک آپریشنز، بارودی سرنگوں اور گھات لگا کر ہونے والے حملوں سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کو جدید ٹیکنالوجی اور وسائل کی فراہمی کے ذریعے مسلسل مضبوط بنایا جا رہا ہے جبکہ دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں جاری رہیں گی۔

آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور اہلکاروں کا تحفظ، دہشت گردی کا خاتمہ اور عوام کا امن اولین ترجیح ہے۔