پاکستان
خلاصہ
- بہاولنگر:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے بہاولنگر میں ٹریفک حادثے میں دو موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ قاضی والا روڈ پر پیش آیا جہاں مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹریلر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں دو نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ دو افراد زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب پولیس بھی اطلاع ملنے پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی جس کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 20 سالہ حسنین اور 19 سالہ عبداللہ شامل ہیں، حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔
علاوہ ازیں پولیس نے ٹریلر کو اپنی تحویل میں لے کر مقدمے کی کارروائی شروع کر دی ہے جب کہ حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔