گرین ٹاؤن میں بچی سے نازیبا حرکات کا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

گرین ٹاؤن میں بچی سے نازیبا حرکات کا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

پولیس کے مطابق ملزم کو ویڈیو کے ذریعے شناخت کیا گیا، جس نے کمسن بچی سے نازیبا حرکات کے بعد فرار اختیار کیا تھا، ویڈیو سامنے آنے پر ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرین ٹاؤن ناکے پر 2 موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پر سیدھی فائرنگ کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔

پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کا تعاقب کیا، اس دوران ایک ملزم اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ملزم کی شناخت محمد شبیر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔