فرنچ اوپن: نواک جوکووچ کو اپ سیٹ شکست، کوارٹرز فائنل سے آؤٹ

Published On 07 Jun 2017 08:02 PM 

سٹریٹ سیٹس میں مات کھا کر اپنے اعزاز کے دفاع سے محروم ہونے والے جوکووچ کی شکست کا سکور سات چھ، چھ تین اور چھ صفر رہا۔

پیرس: (دنیا نیوز) فرنچ اوپن ٹینس سیزن کے دوسرے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن کے مینز سنگلز میں بڑا مقابلہ ہوا۔ عالمی نمبر 2 نواک جوکووچ کو عالمی نمبر چھ آسٹرین کھلاڑی ڈومنیک تھیم سے اپ سیٹ شکست ہوئی۔ سٹریٹ سیٹس میں مات کھا کر اپنے اعزاز کے دفاع سے محروم ہونے والے جوکووچ کی شکست کا سکور سات چھ، چھ تین اور چھ صفر رہا۔ جوکووچ کو ہرانے والے تھیم کا سیمی فائنل رافیل نڈال سے ہو گا۔