رونالڈو کا جرمن میگزین کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

Last Updated On 01 October,2018 05:45 pm

روم: (دنیا نیوز) جرمن میگزین نے رونالڈو پر امریکی خاتون سے زیادتی کا الزام لگایا ہے۔

پرتگال کے سٹار فٹبالر اور جیوونٹس کے فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو نے امریکی خاتون سے زیادتی کا الزام لگانے والے جرمن میگزین کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ رونالڈو کے وکیل کرسٹین شرٹز کا کہنا ہے کہ جرمن میگزین ڈرسپائیگل نے لاس ویگاس کے ایک ہوٹل میں فٹبالر کی امریکی خاتون سے 2009  میں زیادتی کی سٹوری چھاپی اور یہ بھی لکھا کہ معاملہ ختم کرنے کیلئے خاتون کو 2 لاکھ 87 ہزار پاؤنڈ ادا کیے۔ وکیل نے کہا کہ یہ من گھڑت کہانی ہے، رونالڈو جرمن میگزین کیخلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

Advertisement