امریکی گالفر ٹائیگر ووڈ ٹریفک حادثے میں زخمی، ہسپتال منتقل

Published On 24 February,2021 09:42 am

لاس اینجلس: (دنیا نیوز) امریکی گالفر ٹائیگر ووڈ ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے، انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ لاس اینجلس سے باہر پیش آیا، ٹائیگر ووڈ کو ٹانگوں پر گہرے زخم آئے ہیں جس کی وجہ سے ان کا کیرئیر ختم بھی ہوسکتا ہے، وہ تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہے تھے۔

حادثے کے بعد ایک شخص نے ایمرجنسی کو کال کی، ریسکیو کارکن پہنچے تو ٹائیگر ووڈ کو ہوش آیا۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت بہت سارے مداحوں نے ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
 

Advertisement