کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کے معروف باکسر محمد وسیم نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے پڑوسی ملک سے فکسنگ کے لیے آفر آئی تھی۔
اپنے ایک بیان میں پاکستانی باکسر کا کہنا تھا کہ مجھے جب پڑوسی ملک کی طرف سے فکسنگ کی آفر کی گئی تو میں نے اس کو مسترد کر دیا تھا۔ سال2016میں ڈبلیو بی سی سلور بیلٹ کا چیمپیئن تھا۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ایک محبت وطن پاکستانی کھلاڑی ہوں، رواں سال کے آخر میں ورلڈ ٹائٹل کی فائٹ لڑنا ہے، ایک مرتبہ پھر افواہیں ہیں کہ ورلڈ ٹائٹل فکس کروں، میں ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا ہوں۔