ہدیٰ قطان کا نیسکار کی پہلی عرب خاتون ریسنگ ڈرائیور کو سپانسر کرنے کا اعلان

Published On 27 April,2021 08:17 pm

لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) امریکی میک اپ آرٹسٹ ہدیٰ قطان نے پہلی عرب کار ریسنگ ڈرائیور ٹونی برینڈنگر کو سپانسر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی وی سائٹ کے مطابق ٹونی بریڈنگر ریس کے موقع پر ہدیٰ قطان کی کمپنی کی نمائندگی کرتے ہوئے شیورلیٹ ایس ایس کار چلائیں گی۔ خیال رہے کہ خاتون ڈرائیور ٹونی بریڈنگر یو ایس اے سی کے تحت ہونے والی ریسوں میں 19 مرتبہ فتح حاصل کر چکی ہیں۔

ہدیٰ قطان کی بیوٹی کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ٹونی بریڈنگر خواتین کو بااختیار بنانے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ہمارے ساتھ کام کریں گی۔

امریکی بزنس ویمن ہدیٰ قطان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹونی بریڈنگر نے اپنی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو عبور کیا، میں ان کی کامیابیوں سے بہت متاثر ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں مجھے یہ بات کہتے ہوئے فخر محسوس ہوتا ہے کہ ٹونی بریڈنگر اب ہماری کمپنی کا حصہ ہیں کیونکہ وہ دنیا بھر کی خواتین کیلئے ایک مثال ہیں۔
 

Advertisement