ویمن ٹینس میڈرڈ اوپن : کوکو گف پہلے ہی راؤنڈ میں ہار کر باہر ہو گئیں

ویمن ٹینس میڈرڈ اوپن : کوکو گف پہلے ہی راؤنڈ میں ہار کر باہر ہو گئیں

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سپین کے کلے کورٹ ٹینس میں ویمن سنگلز کے دلچسپ مقابلے ہوئے، بڑے بڑوں کو شکست سے دوچار کرنے والی کوکوگف پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہو گئیں، انہیں جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلیسکووا نے دو ایک سے مات دی۔

دوسرے میچ میں نمبر تین سیمونا ہیلپ Simona Halepکا میزبان سارہ سوربیزSara Sorribesسے میچ پڑا، تجربہ کار سیمونا ہیلپ نے برتری کی دھاک بٹھاتے ہوئے اسٹریٹ سیٹس سے فتح سمیٹی۔

تیسرے میچ میں جاپان کی ناؤمی اوساکا کا اپنی ہموطن مسکی ڈوئیMisaki Doi سے آمنا سامنا ہوا، سابق نمبر ون ناؤمی اوساکا نے سات پانچ اور چھ دو سے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

امریکا کی وینس ولیمز کو اپنی ہی ہموطن جینیفر براڈے سے شکست ہو گئی، جینیفر براڈے کی جیت کا سکور چھ دو اور چھ چار رہا ۔