پیرس: (دنیا نیوز) فرنچ اوپن کے فلڈ لائٹ میچ میں سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے پہلی کامیاب انٹری ڈال دی، انہوں نے رومانیا کی حریف کمیلیا بیوگو کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔
تفصیل کے مطابق پیرس میں وبائی وائرس کے خطرات میں ٹینس سیزن کا دوسرا گرینڈ سلیم جاری ہے۔ فرنچ اوپن میں پہلی بار فلڈ لائٹ سیشن ہوا۔
سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے کامیاب انٹری ڈالی اور رومانین حریف کمیلیا بیوگو کو سات چھ اور چھ دو سے شکست دے دی۔
دوسری جانب ’’فرنچ اوپن‘‘ میں میڈیا بائیکاٹ تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ عالمی نمبر ٹو ناؤمی اوساکا نے ایونٹ سے دستبردار ہو گئی ہیں۔
اتوار کو پہلی کامیابی کے بعد جاپانی کھلاڑی نے پوسٹ میچ پریس کانفرنس کو ذہنی تناؤ قرار دیتے ہوئے میڈیا بائیکاٹ کیا تھا۔
اس پر انہیں دس ہزار پانچ سو پاؤنڈ جرمانہ اور ضابطے کی مزید خلاف ورزی پر ایونٹ سے آؤٹ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔