پچیسویں چیف آف دی نیول سٹاف اوپن گالف چیمپئین شپ شبیر اقبال نے جیت لی

پچیسویں چیف آف دی نیول سٹاف اوپن گالف چیمپئین شپ شبیر اقبال نے جیت لی

لاہور گالف کلب کے احمد بیگ نے 11 انڈر پار، 277 گراس سکور کیساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی لاھور گالف کلب کے مطلوب احمد 8 انڈر پار، 280 گراس اسکور کیساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

محمد شبیر اقبال کو 9 لاکھ چار ہزار چارسو پچھتر روپے انعام میں دیئے گئے جبکہ احمد بیگ 5 لاکھ 74 ہزار 750 روپے انعام کے حقدار ٹھہرے اور مطلوب احمد نے 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے جیتے۔

کراچی گالف کلب کےافسر علی ہول ان ون کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے انھیں کراچی گالف کلب کے علی کو 75 لاکھ مالیت کی کار انعام میں دی گئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف رئیر ایڈمرل امجد خان نیازی نے انعامات تقسیم کئے۔