تازہ ترین
  • بریکنگ :- جرمنی میں طوفان اوربارشوں سےنظام زندگی درہم برہم،خبرایجنسی
  • بریکنگ :- سوکلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچلنے والی ہواسے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے،خبرایجنسی
  • بریکنگ :- ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر،ہزاروں افرا دبجلی سےمحروم ہوگئے،خبرایجنسی

اٹلی نے انگلینڈ کو پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہرا کر فٹبال کی یورپی چیمپیئن شپ جیت لی

Published On 12 July,2021 08:13 am

لندن: (دنیا نیوز) اٹلی نے انگلینڈ کو پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہرا کر فٹبال کی یورپی چیمپیئن شپ جیت لی۔

انگلینڈ کا یورپی چیمپین بننے کا خواب چکنا چور، اٹلی نے یورو کپ کا تاج اپنے سرسجا لیا۔ لندن میں کھیلے جانے والے فائنل میں مقابلہ پہلے نوے منٹ میں ایک ایک گول سے برابر رہا۔

اضافی وقت میں بھی کوئی نتیجہ نہ نکلا، معاملہ پنلٹی شوٹ آؤٹ پر گیا جہاں اٹلی کو کامیابی حاصل ہوئی۔ اٹلی نےپنلٹی ککس پر دوکےمقابلے تین گول سے یوروکپ اپنے نام کیا۔

فتح پر روم سمیت اٹلی بھر میں خوب جشن ہوا، دوسری جانب انگلینڈ میں شائقین کے دل بجھ گئے، انگلینڈ 1966 کے ورلڈ کپ کے بعد ایک بڑی جیت سےمحروم ہو گیا۔