یورپی پیراگلائیڈرز نے 8 ہزار 407 میٹربلندی پر پیراگلائیڈنگ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

Published On 20 July,2021 05:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) یورپی پیراگلائیڈرزنے 8 ہزار 407 میٹربلندی پرپیراگلائیڈنگ کانیا ریکارڈقائم کر دیا، اس سے پہلے عالمی ریکارڈ 8157 میٹرکاہے۔ پیراگلائیڈرزکی ٹیم میں آرمی سکول آف فزیکل ٹریننگ کاکول کی ٹیم بھی شامل تھی۔

تفصیلات کے مطابق دنیامیں آٹھ ہزارمیٹرسے بلند 14 میں سے 5 چوٹیاں پاکستان میں واقع ہیں جن پر پیراگلائیڈنگ کے لئے چھ یورپی پیراگلائیڈرز 25 مئی سے ہنزہ اورسکردومیں موجودتھے جن کی قیادت عالمی شہرت یافتہ پیراگلائیڈرانٹائن جراڈکررہے تھے ، اس دوران آرمی اسکول اورفزیکل ٹریننگ کے پیراگلائیڈرزبھی پریکٹس میں شریک رہے ۔

جون میں ان پیراگلائیڈرز نے ہنزہ کی پہاڑیوں پرپریکٹس کی ،ان کامشن پیراگلائیڈنگ کر کے بلندی پرجانے کاعالمی ریکارڈبناناتھا، ۔اس سے پہلے عالمی ریکارڈ8157میٹر کا ہے۔ نیا ریکارڈ8407 میٹر کا بنایا جا چکا ہے، یہ ریکارڈ یورپی پیرا گلائیڈر انٹائن جراڈ نے بنایا۔ یہ ریکارڈ سکردو میں واقع بلتو رو گلیشئر پر بنایا گیا۔

پاکستان کے لیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ یہ ریکارڈ اس کی سر زمین پر بنا۔ اس دوران آرمی سکول اور فیزیکل ٹریننگ کے مایہ ناز پیرا گلائیڈرز بھی مہم جوؤں کے ساتھ پریکٹس میں شریک رہے۔

پاکستان آرمی پیرا گلیڈنگ ٹیم کی قیادت کیپٹن احسن نے کی۔ ۔ان کے ساتھ حوالدار قاسم اور حوالدار مُقید بھی مہم میں شامل تھے۔ انہوں نے5 سے 6 ہزار میٹر بلند 4 مختلف چوٹیوں سے کامیاب پیرا گلائیڈنگ کی۔غیر ملکی پیرا گلائیڈرز نے حکومت اور پاک فوج کا سہولیات، سیکیورٹی اور دیگر معاونت پر شکریہ ادا کیا۔

اس عالمی ریکارڈ کی شہرت کے ساتھ پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
 

Advertisement