ٹوکیو اولمپکس، پاکستانی شوٹر غلام مصطفیٰ بشیر کی 6 ویں، خلیل اختر کی 16 ویں پوزیشن

ٹوکیو اولمپکس، پاکستانی شوٹر غلام مصطفیٰ بشیر کی 6 ویں، خلیل اختر کی 16 ویں پوزیشن

25 میٹر رپیڈ فائر پیسٹل مقابلوں کے کوالیفائنگ رائونڈ کے پہلے روز 27 شوٹرز نے ہدف کو نشانے لگائے، پہلے روز تمام شوٹرز نے 30 شاٹس فائر کئے جس میں پاکستانی جی ایم بشیر 297 اسکور کیساتھ چھٹے اور خلیل اختر 286 اسکور کیساتھ 16 نمبر پر موجود ہیں۔

پیر کو دوسرے مرحلے میں تمام شوٹرز مزید 30 شاٹس فائر کریں گے۔ ستائس شوٹرز میں سے ٹاپ چھے شوٹرز کے درمیان میڈل کے جنگ شروع ہوجائے گی۔