ٹوکیو اولمپکس: مردوں کے ہاکی مقابلے، جرمنی اور آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

Published On 01 August,2021 04:23 pm

ٹوکیو: (دنیا نیوز) اولمپک اولمپکس میں جرمنی نے دفاعی چیمپئن ارجنٹائن اور آسٹریلیا نے ہالینڈ کو شکست دے کر مینز ہاکی ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

اوئی ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں جرمنی نے ارجنٹائن کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

فاتح ٹیم کی طرف سے لوکاس ونڈفیڈر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دو گول سکور کئے۔

ایونٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا نے ہالینڈ کو سخت مقابلے کے بعد پنلٹیز پر 0-3 سے شکست دی اور سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

واضح رہے کہ مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 2-2 گول سے برابر رہا تھا۔
 

Advertisement