چار سو میٹر رکاوٹوں کی دوڑ، امریکی ایتھلیٹ نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

چار سو میٹر رکاوٹوں کی دوڑ، امریکی ایتھلیٹ نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

تفصیل کے مطابق اولمپک گیمز میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے۔ بدھ کو خواتین کی 400 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ کے فائنل معرکہ میں امریکہ کی سڈنی میک لافلن ناصرف فتح حاصل کرتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کیا بلکہ اپنا ہی عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

سڈنی میک لافلن نے مطلوبہ فاصلہ 51.46 سیکنڈ میں طے کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ عالمی چیمپئن اور 2016ء کے اولمپک میں طلائی تمغہ جیتنے والی امریکی دلیلہ محمد نے مطلوبہ فاصلہ 51.58 سیکنڈ میں طے کر کے چاندی کا تمغہ جیتا۔ ہالینڈ کی فیمکے بول نے 52.03 سیکنڈ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔