کراچی میں ڈی جی رینجرز سندھ آزادی سائیکل ریس، جیتنے والوں میں انعامات تقسیم

Published On 11 August,2021 01:04 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ڈی جی رینجرز سندھ آزادی سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا جو اسٹار گیٹ سے شروع ہو کر سپرہائی وے پر اختتام پذیر ہوئی، ریس کے اختتام پر جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

کراچی میں جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز، ڈی جی رینجرز سندھ کی جانب سے سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا۔ سائیکل ریس اسٹار گیٹ سے سپرہائی وے پر ختم ہوئی۔ ریس میں شرکا نے سبز ہلالی پرچم کے رنگ کی شرٹس زیب تن کی ہوئی تھی، نوجوانوں کے ساتھ بچےبھی ریس کا حصہ بنے۔ بریگیڈیئر رفیق خان اور کرکٹر سعید احمد بھی سائیکل ریس میں شریک ہوئے اور نوجوانوں کا جوش بڑھایا۔

لڑکیوں میں پہلی پوزیشن سمیرا، دوسری حمیرا اور تیسری طیبہ جبکہ لڑکوں میں پہلی حشر دوسری عرفان جبکہ تیسری پوزیشن شعیب احمد نے حاصل کی، مقابلے میں کامیاب سائیکلسٹ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ جشن آزادی کے موقع پر اس طرح کی تقریبات اور مقابلے صحتمندانہ اور خوشحال پاکستان کی علامت ہیں۔
 

Advertisement