ڈینیئل میدویڈوف اور رلی اوپیلکا نے راجرز کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی

ڈینیئل میدویڈوف اور رلی اوپیلکا نے راجرز کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی

راجرز کپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ کینیڈا کے شہر مونٹریال میں جاری ہے۔ مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل ٹاپ سیڈ روس کے ڈینیئل میدویڈوف نے امریکا کے جان اسنر کو بآسانی سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

ان کی جیت کا سکور 2-6 اور 2-6 رہا۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں امریکا کے رلی اوپیلکا نے تھرڈ سیڈ یونان کے سٹیفانوس سٹسپاس کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 7-6، 6-7 اور 4-6 سے کامیابی حاصل کرکے فائنل تک رسائی حاصل کی۔