سی این ایس ہاکی: نیشنل بینک، واپڈا اور ماڑی پیٹرولیم کی کامیابی

سی این ایس ہاکی: نیشنل بینک، واپڈا اور ماڑی پیٹرولیم کی کامیابی

میڈیا رپورٹ کے مطابق تیسرے چیف آف نیول اسٹاف ہاکی ٹورنامنٹ میں مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ماڑی پیٹرولیم نے پورٹ قاسم اتھارٹی کو سات،ایک کے بڑے فرق سے ٹھکانے لگا دیا۔فاتح ٹیم کی جانب سے وقار علی اور غضنفر علی نے دو،دو جبکہ وسیم اکرم،عمیر ستار اور عبدالرحمن نے ایک،ایک گول اسکور کیا۔

واپڈا نے علیم بلال،توثیق ارشد اور اعجاز احمد کی کامیاب کاوشوں کے سہارے پاکستان ایئرفورس کو تین،دو سے شکست دی جس کیلئے دونوں گولز رضوان علی نے پنالٹی کارنر پر بنائے ۔