تازہ ترین
  • بریکنگ :- جنوبی پنجاب صوبہ کاقیام تحریک انصاف کےمنشورکاحصہ ہے،وزیر خارجہ
  • بریکنگ :- ملتان:صوبہ بنانےکیلئےہمارے پاس دوتہائی اکثریت نہیں،وزیر خارجہ
  • بریکنگ :- پیپلزپارٹی، ن لیگ دونوں جماعتوں کی قیادت کو خط لکھے،شاہ محمودقریشی
  • بریکنگ :- ابھی تک دونوں جماعتوں کی جانب سےجواب سامنےنہیں آیا،وزیر خارجہ
  • بریکنگ :- پیپلزپارٹی،ن لیگ جنوبی پنجاب صوبہ کیلئےبہت کچھ کرسکتےتھے،وزیر خارجہ

رونالڈو کے ہاں ایک مرتبہ پھر جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع

Published On 28 October,2021 09:15 pm

لاہور:(ویب ڈیسک)فٹبال کی دنیاکے سب سے معروف کھلاڑی پرتگالی سٹار کرسٹیانو رونالڈ ایک مرتبہ پھر بیک وقت دو بچوں کے باپ بننے جارہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگال سے تعلق رکھنے والے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونا لڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگیز کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ نے الٹراساؤنڈ کی تصویر شیئر کی اور مداحوں کو ایک مرتبہ پھر جڑواں بچوں کی پیدائش کی خوشخبری سنائی۔

میڈٓیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو کی گرل فرینڈ 3 ماہ سے حاملہ ہیں اور ان کے ہاں اگلے سال بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔

واضح رہے کہ دنیائے فٹبال کے سب سے معروف کھلاڑی پہلے ہی 4 بچوں کے والد ہیں اور ان کے بڑے بیٹے کی عمر 11 سال ہے تاہم موجودہ گرل فرینڈ جارجینا روڈریگیز سے ایک بیٹی ہے اور اب جڑواں بچوں کی پیدائش ہونے جارہی ہے۔