پیسز مقابلے، پاک آرمی کے محمد عرفان کی پُش اپس میں پہلی پوزیشن

پیسز مقابلے، پاک آرمی کے محمد عرفان کی پُش اپس میں پہلی پوزیشن

پاک آرمی کے زیر اہتمام لاہور میں تیسرے انٹرنیشنل پیسز مقابلوں کے پانچویں روز 16 ٹیموں میں پُش اپس کا دلچسپ مقابلہ ہوا،مجموعی طور پر 160 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں پاک فوج کے 90 جبکہ 70 بین الاقوامی کھلاڑی شامل تھے۔

پاک آرمی کے محمد عرفان نے 1206 پش اپس کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ، سپاہی محمد ادریس دوسرے جبکہ سری لنکا کے اوبیسری تیسرے نمبر پر آئے۔

بعدازاں مہمان کھلاڑیوں نے لاہور کے تاریخی مقامات اور واہگہ بارڈر کا دورہ بھی کیا۔