نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے لیے سرسید سپورٹس کمپلیکس سرگودھا میں ٹرائلز کا انعقاد

Published On 15 November,2021 09:26 am

سرگودھا: (دنیا نیوز) نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے لیے سرسید سپورٹس کمپلیکس سرگودھا میں ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔

نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کیلئے پنجاب باکسنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام سرسید اسپورٹس کمپلیکس میں ٹرائل کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب کے نو ڈویژن سے 130 مرد و خواتین باکسرز نے حصہ لیا۔ باکسنگ ٹرائل کا افتتاح پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے جنرل سیکٹری کرنل ریٹائرڈ محمد ناصر اعجاز توتک نے کیا ۔

ٹرائل میں نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے لیے 26 مرد اور 10 خواتین کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا۔ سر سید سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ ٹرائل کے دوران باکسنگ کے کھلاڑیوں نے خوبصورت کھیل کا مظاہرہ کیا اور مخالف کھلاڑی کو زیر کرنے کے لیے اپنی ٹیکنیک اور مکہ بازی کا خوب مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ وہ نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کرکے ملک کا نام روشن کریں گے، کھلاڑیوں نے ایسے ایونٹس کے انعقاد کو خوب سراہا۔
 

Advertisement