ناروے کے کارسٹن وارہوم مین اور ایلین تھامسن ویمن اتھلیٹ آف دی ایئر قرار

Published On 02 December,2021 11:02 am

اوسلو: (دنیا نیوز) ناروے کے کارسٹن وارہوم کو مین اتھلیٹ آف دی ایئر قرار دے دیا گیا، ویمن اتھلیٹ آف دی ایئر کا ایوراڈ جمیکا کی ایلین تھامسن نے جیت لیا۔

ٹوکیو اولپکس 2020 میں گولڈ میڈل جیتنے والے نارویجین رنر کارسٹن وارہوم سال 2021 کے بہترین اتھلیٹ کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہو گئے، 25 سالہ کھلاڑی نے 45 سیکنڈ میں400 میٹر ٹریک مکمل کر کے 29 سالہ ریکارڈ توڑ دیا تھا۔

دوسری جانب ویمن اتھلیٹ آف دی ایئر کا ایواڑ 2 مرتبہ گولڈ میڈل جیتنے والی جمیکن کھلاڑی ایلین تھامسن کے نام رہا۔
 

Advertisement