تازہ ترین
  • بریکنگ :- اسلام آباد:سینیٹ اجلاس کا رات گئے 8 نکاتی ایجنڈا جاری
  • بریکنگ :- دوروز وقفے کےبعد سینیٹ اجلاس آج صبح ساڑھے10بجے ہوگا
  • بریکنگ :- چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اجلاس کی صدارت کریں گے
  • بریکنگ :- قومی اسمبلی سےمنظور شدہ اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پیش کیاجائے گا
  • بریکنگ :- اسلام آباد:وزیرخزانہ شوکت ترین بل منظوری کیلئے پیش کریں گے
  • بریکنگ :- بل آئی ایم یف کی شرائط اوراسٹیٹ بینک کی خودمختاری سےمتعلق ہے

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ رینکنگ میچ،جنوبی افریقہ کی پاکستان کو شکست

Published On 02 December,2021 07:14 pm

بھوبنیشور:(دنیا نیوز) جونیئر ہاکی ورلڈکپ رینکنگ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دیدی۔

میگا ایونٹ کے رینکنگ میچ میں جنوبی افریقہ نے قومی ٹیم کے خلاف پنالٹی شوٹ آؤٹس مرحلہ میں فتح سمیٹی ۔مقررہ وقت تک میچ 3-3 گول سے برابر رہا ۔

جنوبی افریقہ نے پنالٹی شوٹ آؤٹ مرحلہ 1-4 گول سے جیتا ،قومی کھلاڑی ابوذر،عبدالحنان اور عبدالرحمٰن نے فیلڈ گول سکور کئے۔پنالٹی شوٹ آؤٹس مرحلہ میں عدیل لطیف نے پاکستان کی جانب سے واحد گول کیا۔

پاکستان 4 دسمبر کو 11ویں،12ویں پوزیشن کے لئے اپنا آخری میچ کھیلے گا۔