لیجنڈری فٹبالر ڈیاگو میرا ڈونا کو قتل کیے جانے کا انکشاف

Published On 23 June,2022 06:10 pm

بیونس آئرس:(دنیا نیوز) لیجنڈری فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کی موت کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ ماضی کے عظیم کھلاڑی کو قتل کیا گیا۔

نومبر 2020 میں انتقال کرنے والے سابق ورلڈ چیمپئن فٹبالر ڈیاگو میرا ڈونا کو قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، مقامی جج نے لیجنڈری فٹبالر کی موت کو غفلت اور غیر ذمہ داری کی وجہ قرار دے دیا۔

ہسپتال عملے کے 8 افراد پر الزام عائد کرتے ہوئے انہیں مقدمہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر دیا گیا ہے، ارجنٹائنی پراسیکیوٹرنے ڈاکٹرز اور نرسز کی کوتاہی کا خصوصی ذکر کیا تھا۔
 

Advertisement