دوحا: ( ویب ڈیسک ) رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ فٹبال کا عالمی ایونٹ (فیفا ورلڈ کپ) 2022 کا آغاز ہوگیا۔
دوحا کے البیت سٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں دنیا بھر کے بہترین پرفارمرز اِن ایکشن، فٹبال ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی کی گئی، تقریب میں خصوصی ڈاکومنٹری دکھائی گئی، عرب کا روایتی رقص اور میوزک پیش کیا گیا جس سے سب محظوظ ہوئے۔
— Squawka News (@SquawkaNews) November 20, 2022
روایتی رقص کے دوران شامل تمام 32 ممالک کے جھنڈے لہرائے گئے، رنگا رنگ تقریب میں فٹبال ورلڈکپ میسکاٹس کی بھی نمائش کی گئی۔
— Ch Sami11 (@Sami11Ch) November 20, 2022
کورین گلوکار اور بی ٹی ایس رکن جنگ کک نے آواز کا جادو جگایا اور سب کو جھومنے پر مجبور کردیا۔
— Getty Images Sport (@GettySport) November 20, 2022
افتتاحی تقریب میں خصوصی عربی لڑکا توجہ کا مرکز بن گیا۔
(z4dran) November 20, 2022
کورین گلوکار اور بی ٹی ایس رکن جنگ کک آواز کا جادو جگایا، امریکی گروپ بلیک آئیڈپیز کی پرفارمنس توجہ کا مرکز بنی رہی، انگلش گلوکار روبی ولیمز نے سروں کے تال میل سے جوش دلایا۔
— AUGUSTINE QUANSAH (@AugustineQuan_1) November 20, 2022
بھارتی پرفارمر نورا فتیحی نے بھی پرفارم کیا، میزبان قطر میں سربراہان مملکت کو شرکت کی دعوت دی گئی، افتتاحی تقریب میں آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
ورلڈ کپ میں کل 32 ٹیمیں ٹرافی کے لیے لڑیں گی، تمام ٹیموں کو چار چار کے 8 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ اے میں قطر،ایکواڈور، سینیگال اور نیدر لینڈ شامل ہیں، گروپ بی میں انگلینڈ، ایران، امریکا اور ویلز موجود ہیں، ارجنٹائن، سعودی عرب، میکسیکو اور پولینڈ گروپ سی کا حصہ ہیں، گروپ ڈی فرانس، آسٹریلیا، ڈنمارک اور تیونس پر مشتمل ہے۔
گروپ ای میں سپین، کوستا ریکا، جرمنی اور جاپان کو شامل کیا گیا ہے، گروپ ایف میں بیلجیئم، کینیڈا، مراکش اور کروشیا موجود ہیں، گروپ جی برازیل، سربیا، سوئٹزر لینڈ اور کیمرون کی ٹیموں پر مشتمل ہے جبکہ پرتگال، گھانا، یوراگوئے اور جنوبی کوریا گروپ ایچ کا حصہ ہیں۔
12 دن جاری رہنے والے مقابلوں کے گروپ مرحلے میں روزانہ چار میچ کھیلے جائیں گے اور ہر گروپ سے دو ٹیمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
فٹبال ورلڈ کپ کے مقابلے 20 نومبر سے 18 دسمبر کے درمیان کھیلے جائیں گے، میگا ایونٹ کے 64 میچز قطر کے 5 شہروں کے 8 سٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے، فائنل 18 دسمبر کو ہوگا، فرانس کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔
واضح رہے کہ قطر فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا دنیا کا سب سے چھو ٹا ملک ہے، ٹورنامنٹ کی کامیاب میزبانی کے لئے قطر اب تک 200 ارب ڈالر سے زائد کی خطیر رقم خرچ کرچکا ہے۔
پاکستان کا اعزاز
فیفا ورلڈکپ میں پاکستان کی ٹیم رواں سال بھی حصہ نہیں مگر پاکستان کے لئے اعزاز کی بات یہ ہے کہ پاکستان کے علاقے سیالکوٹ میں تیار کردہ فٹبال ’الریحلہ’ تمام میچز میں استعمال ہوگی۔
فٹبال ورلڈ کپ، افتتاحی میچ میں ایکواڈور کی قطر کو شکست
میگا ایونٹ کے گروپ اے کے پہلے میچ میں میزبان قطر کو ایکواڈور نے 0-2 سے ہرایا، ایکواڈور کی طرف سے دونوں گول ویلنشیا نے پہلے ہاف میں کیے۔
دوسرے ہاف اور اضافی وقت میں دونوں ٹیمیں کوئی گول سکور نہ کر سکیں، میزبان قطری کھلاڑیوں کی کوششیں ناکام رہیں اور کوئی کامیابی حاصل نہ کی۔