پریمیئر لیگ : مانچسٹر سٹی نے ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیم کو 2-4 سے شکست دیدی

Published On 20 January,2023 09:23 am

مانچسٹر: (ویب ڈیسک ) انگلش پریمیئر فٹبال لیگ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے ٹوٹنہم ہاٹ پور کو شکست دے دی ، یہ مانچسٹر سٹی کی لیگ میں 13ویں کامیابی ہے۔

پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں ، ایمرٹس اتحاد سٹیڈیم، مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور ٹوٹنہم ہاٹ پورکی ٹیمیں مدمقابل تھیں جس میں میچ کے پہلے ہاف میں ٹوٹنہم ہاٹ پورکی ٹیم کو دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کے خلاف 0-2 گول کی برتری حاصل تھی۔

ٹوٹنہم ہاٹ پور کی طرف سے پہلا گول 44ویں منٹ میں ڈیجان کلوسیوسکی نے جبکہ 45 ویں منٹ میں ایمرسن نے سکور کیا۔

دوسرے ہاف میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے دوسرے ہاف میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے چار گول سکور کر کے ٹوٹنہم ہاٹ پور کو دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔

دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی طرف سے ریاض مہریز نے دو جبکہ جولین الواریز اورایرلنگ ہالینڈ نے ایک ایک گول سکور کیا، جولین الواریز نے 51 ویں ،ایرلنگ ہالینڈ نے 53 ویں جبکہ ریاض مہریز نے بالترتیب 63 ویں اور 90 ویں منٹ میں گول سکور کیے ۔

اس کامیابی کے ساتھ ہی مانچسٹر سٹی کی لیگ میں 13فتوحات ہوگئی ہیں اور مانچسٹر سٹی کی ٹیم 42 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔
 

Advertisement