کیلی فورنیا : ( ویب ڈیسک ) نیدرلینڈز کے ویزلے کولہوف اور ان کے برطانوی جوڑی دار نیل سکوپسکی پر مشتمل ٹاپ سیڈ جوڑی نے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
انڈین ویلز کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جاری ہیں جس میں مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میچ میں ویزلے کولہوف اور نیل سکوپسکی نے برطانوی جمی مرے اور ان کے کیوی جوڑی دار مائیکل وینس کو شکست دے کر ٹاپ فور راؤنڈ میں رسائی حاصل کی۔
ٹاپ سیڈ فاتح جوڑی نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے حریف برطانوی جمی مرے اور ان کے کیوی جوڑی دار مائیکل وینس کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور3-6 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔