مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کا ایتھلیٹس کیلئے بڑا اعلان

مشیر کھیل پنجاب  وہاب ریاض کا ایتھلیٹس کیلئے بڑا اعلان

مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کاکہنا ہے کہ کھیلوں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہم ایتھلیٹس کو انعام دیں گے، یہ  کیش انعام تمام میڈلسٹ ایتھلیٹس کو ملے گا ۔

انہوں نے کہا کہ سنگلز اور ڈبلز کے گولڈ میڈلسٹ کو پانچ لاکھ روپے ملیں گے ، سلور میڈلسٹ کو ڈھائی لاکھ جبکہ برانز میڈلسٹ کو ایک لاکھ روپے انعام ملے گا ۔

وہاب ریاض نے مزید کہا  کہ ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈلسٹ کو دس لاکھ روپے ملیں گے جبکہ سلور میڈلسٹ کو پانچ جبکہ برانز میڈلسٹ کو ڈھائی لاکھ روپے ملیں گے ۔