اینڈی مرے نے اکس آن پرووانس چیلنجرز ٹورنامنٹ جیت لیا

Published On 09 May,2023 12:32 am

لندن : ( ویب ڈیسک ) برطانوی ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ون اینڈی مرے نے اکس آن پرووانس چیلنجرز ٹورنامنٹ جیت لیا۔

برطانوی ٹینس سٹار نے فرانس میں ہونے والے اکس آن پرووانس چیلنجرز ٹورنامنٹ کے فائنل میں امریکی کھلاڑی ٹاپ سیڈ ٹومی پال کو شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

اینڈی مرے نے ٹورنامنٹ کے فائنل معرکے میں حریف ٹومی پال کو دو چھ، چھ، ایک اور چھ، دو سے شکست دی۔

مرے کا اپنی فتح کے حوالے سے کہنا تھا کہ کامیابی کے اس سلسلے کو آئندہ بھی جاری رکھنے کی کوشش کروں گا۔

Advertisement