کوئٹہ: 34 ویں نیشنل گیمز کے مقابلوں کا شیڈول جاری

کوئٹہ: 34 ویں نیشنل گیمز کے مقابلوں کا شیڈول جاری

نیشنل گیمز کے مقابلے 12 مئی سے 29 مئی تک جاری رہیں گے ، میزبانی کوئٹہ کرے گا جبکہ نیشنل گیمز کے کچھ مقابلے اسلام آباد، گوادر، جہلم اور لاہور میں بھی ہوں گے۔

روئنگ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، سیلنگ کراچی ، شوٹنگ جہلم جبکہ سائیکلنگ اور سوئمنگ کے مقابلے لاہور میں منعقد ہونگے ۔

34ویں نیشنل گیمز میں 32 کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے ، ہاکی کے مقابلے 12مئی سے 19 مئی تک ہاکی سٹیڈیم کوئٹہ میں منعقد ہونگے، فٹبال میچز کے مقابلے 13مئی سے ایوب سٹیڈیم کوئٹہ میں منعقد کرائے جائینگے۔