ورلڈ برج چیمپئن شپ : پاکستان ، بھارت اور یواے ای نے کوالیفائی کرلیا

Published On 13 May,2023 12:25 pm

قاہرہ : (ویب ڈیسک ) پاکستان، بھارت اور یو اے ای کی برج ٹیموں نے رواں سال مراکش میں کھیلی جانے والی ورلڈ برج چیمپئن شپ کی مختلف کیٹیگریز کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

لاہور میں جاری برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں ہفتے کو سینئر اور مکسڈ کیٹیگریز کے فائنلز کھیلے گئے جس میں سینئر کیٹیگری کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی، مکسڈ کیٹیگری میں بھارت نے یواے ای کو مات دے دی۔

بھارت اور یو اے ای نے اوپن اور ویمن کیٹیگریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، اوپن کیٹیگری کے سیمی فائنلز میں یو اے ای نے پاکستان جبکہ بھارت نے بنگلادیش کو ہرایا۔

ویمن کیٹیگری کے سیمی فائنلز میں یو اے ای نے پاکستان اور بھارت نے فلسطین کو شکست دے دی۔

چاروں کیٹیگریز کی فائنلسٹ ٹیموں نے ورلڈ برج چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کر لیا جو اگست میں مراکش میں کھیلی جائے گی۔