اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ :کیمرون نوری پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

Published On 15 May,2023 12:08 pm

روم : (ویب ڈیسک ) انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار کیمرون نوری جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔

اے ٹی پی کے زیر اہتمام اٹالین اوپن کے دلچسپ مقابلے اٹلی کے دارالحکومت روم میں جاری ہیں، مینز سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میں برطانوی نمبر ایک کیمرون نوری نے ہنگری کے حریف کھلاڑی مارٹن فوکسوکس کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

کیمرون نے سٹریٹ سیٹس میں ٹائی بریک پر 2-6 اور 6-7(4-7)سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔

27 سالہ کیمرون نوری کو ٹاپ 16 میں شہرہ آفاق ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ایک اور ایونٹ کے دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ کا چیلنج درپیش ہوگا۔

گزشتہ روز مینز سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میں دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ نے بلغاریہ کے گریگور دمتروف کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-6 ، 6-4 اور 6-1 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیاتھا۔

 

Advertisement