کوئٹہ: (ویب ڈیسک) 34ویں نیشنل گیمز کے مینز ہاکی کے مقابلوں میں آرمی، نیوی، ایئر فورس اور واپڈا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ سیمی فائنل 18 مئی کوکھیلے جائیں گے۔
بلوچستان اور واپڈا کے درمیان مینز ہاکی کا پہلا میچ کھیلاگیا، واپڈانے نے صفر کے مقابلے میں 9گولز سے بلوچستان کو شکست دے دی، دوسرے میچ میں پاک آرمی نے پنجاب کو 2کے مقابلے میں 4گولز سے ہرا دیا۔
تیسرے میچ میں کے پی کے اور سندھ کے درمیان کھیلا جانے والا میچ کے پی کے نے ایک کے مقابلے میں 4گولز سے اپنے نام کر لی جبکہ پول کے آخری میچ میں پی اے ایف نے پاکستان نیوی کو صفر کے مقابلے میں 2 گولز سے شکست دے دی۔
راؤنڈ مقابلوں کے اختتام پر 4ڈیپارٹیمنٹل ٹیموں پاک آرمی، پاکستان ایئر فورس، نیوی اور واپڈا نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، دونوں سیمی فائنل 18مئی کو کھیلے جائیں گے جس میں پہلامیچ پاکستان ایئر فورس اور پاک آرمی جبکہ دوسران سیمی فائنل واپڈا اور نیوی کے درمیان کھیلا جائے گا ۔
مینز ہاکی کا فائنل میچ 19 کو ایوب سپورٹس کمپلیکس کے نواب غوث بخش ہاکی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔