فیفا نے پاکستانی نژاد انگلش فٹبالر عیسیٰ سلیمان کو پاکستان کی نمائندگی کی اجازت دے دی

فیفا نے پاکستانی نژاد انگلش فٹبالر عیسیٰ سلیمان کو پاکستان کی نمائندگی کی اجازت دے دی

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے عیسٰی سلیمان کو قومی ٹیم کی جانب سے کھیلنے کی پیشکش کی تھی جسے سٹار فٹبالر نے قبول کر لیا، عیسیٰ سلیمان انگلینڈ کی انڈر 20 یورو کپ جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عیسیٰ سلیمان بھارت میں ساف فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔