یورپا لیگ: سیمی فائنل میں شکست پر اے زیڈ کے فینز کا ویسٹ ہیم کے کھلاڑیوں پر حملہ

یورپا لیگ: سیمی فائنل میں شکست پر اے زیڈ کے فینز کا ویسٹ ہیم کے کھلاڑیوں پر حملہ

تفصیلات کے مطابق ڈچ کلب کے شائقین شکست پر بھپر پڑے، تماشائیوں نے فاتح ٹیم ویسٹ ہیم کے کھلاڑیوں اور ان کے رشتہ داروں پر پتھراؤ شروع کردیا، تماشائیوں نے سٹیڈیم میں لگا حفاظتی جنگلہ بھی توڑ ڈالا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کو حراست میں لے لیا ہے، آئندہ اس قسم کے واقعات سے بچنے کیلئے سکیورٹی کے مزید بہتر انتظامات کیے جائیں گے۔