جونیئر ہاکی ایشیا کپ کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

جونیئر ہاکی ایشیا کپ کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

جونیئر ایشیا کپ 23 مئی سے یکم جون تک عمان کے شہر صلالا میں کھِیلا جائے گا۔

ٹرافی کی تقریب رونمائی میں ایونٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی، تمام دس ٹیموں کے کپتان نے ٹرافی کے فوٹو سیشن میں حصہ لیا۔

تقریب میں ایشین ہاکی فیڈریشن کے اعلی عہدیداروں نے بھی شرکت کی، پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کل پہلا میچ چائنیز تائپے کے خلاف کھیلے گی ۔