الاتحاد کلب نے سعودی پرو لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

Published On 28 May,2023 08:03 pm

جدہ: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں الاتحاد کلب نے سنہ 2009 کے بعد پہلی مرتبہ سعودی پرو لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے اور رونالڈو کی ٹیم النصر یہ اعزاز حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

الاتحاد کلب نے اپنے آخری میچ میں الفیحہ کلب کو تین صفر سے شکست دی ہے، وہ اس فائنل میچ کے تیسرے منٹ میں احمد شراہیلی کے گول اور رومرینہو کے دو گول کی بدولت فاتح ٹھہری ہے اوراس نے گذشتہ سیزن کے آخری روز ٹائٹل ہارنے کی تلافی کرلی ہے۔

سعودی پرولیگ میں جدہ سے تعلق رکھنے والے اتحاد کلب کے 69 پوائنٹس ہیں اور یہ النصر سے پانچ زیادہ ہیں، النصر کا الاتفاق کلب کے خلاف میچ ، ایک ایک گول سے برابررہا تھا، ان ٹیموں کے درمیان ابھی ایک راؤنڈ کے میچ باقی ہیں لیکن ان کے نتیجے سے الاتحاد کی جیت پرکوئی فرق نہیں پڑے گا ۔

واضح رہے کہ رونالڈو جنوری میں النصر کلب میں شامل ہوئے تھے اور وہ اس کے بعد سعودی عرب میں اپنا پہلا سیزن خالی ہاتھ ختم کریں گے۔ 

Advertisement