فیفا : قومی ویمن فٹبال ٹیم کی عالمی رینکنگ میں چار درجے ترقی

فیفا : قومی ویمن فٹبال ٹیم کی عالمی رینکنگ میں چار درجے ترقی

فٹبال کی تازہ رینکنگ میں پاکستان ویمن فٹبال ٹیم 157 ویں پوزیشن پر ہے، مارچ 2023 میں پاکستان ٹیم 161 ویں پوزیشن پر تھی۔

اولمپک کوالیفائر میں شرکت اور ایک میچ جیت کر پاکستان کے پوائنٹس 944.58 ہوگئے ، رواں برس اپریل میں قومی ویمن فٹبال کی ٹیم نے تاجکستان کو ایک صفر سے ہرا کر اولمپک کوالیفائر میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

فیفا کی ویمن فٹبال رینکنگ میں امریکا پہلے، جرمنی دوسرے اور سوئیڈن تیسرے نمبر پر موجود ہے۔