امریکی ٹینس سٹار کوکوگف نے یو ایس اوپن ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا

Published On 10 September,2023 08:49 am

نیویارک : (دنیانیوز) امریکا کی 19 سالہ ٹینس سٹار کوکوگف نے بیلا روس کی ایرینا سبالینکا کو شکست دیکر یو ایس اوپن ویمنز سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا۔

رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔

امریکا  کی نوجوان کوکوگف نے یو ایس اوپن خواتین کے فائنل میں بیلاروس کی سیکنڈ سیڈ آرینا سبالینکا کو 6-2 ،3-6 اور 2-6 سے شکست دے کر اپنا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کیا۔


پہلا سیٹ ہارنے کے بعد کوکوگف نے میچ میں شاندار کم بیک کیا، سبالینکا کا آغاز شاندار تھا لیکن وہ اس رفتار کو برقرار نہیں رکھ سکی کیونکہ غیر ضروری غلطیوں کے ڈھیر لگ گئے۔

فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے گاف 1999 میں سرینا ولیمز کے بعد ملک کا بڑا ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے والی پہلی امریکی خاتون ہیں۔

جیت کے بعد بات کرتے ہوئے امریکی ٹینس کھلاڑی نے کہا کہ " میں اس وقت تھوڑا سا صدمہ میں ہوں ، فرنچ اوپن ہارنا میرے لیے ایک دل دہلا دینے والا وقت تھا، اور اب یہ لمحات میرے تصور سے بھی زیادہ حسین ہیں"۔

ان کی کامیابی پر سابق امریکی صدر باراک اوباما نے بھی مبارکباد دی ۔

وہ اس جیت کے ساتھ ، چھٹی سیڈ گاف 2017 میں سلوین سٹیفنز کے بعد یو ایس اوپن سنگلز ٹائٹل جیتنے والی پہلی امریکی بن گئیں۔

کوکو 15 سال کی عمر میں ومبلڈن کی تاریخ کی سب سے کم عمر کوالیفائر اور 2019 میں اپنے گرینڈ سلیم ڈیبیو میں چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنا کر منظرعام پر آئیں۔

گزشتہ سال کے فرنچ اوپن میں اپنے ابتدائی فائنل میں پہنچی تاہم صرف رنر اپ کے طور پر جگہ بناسکیں، اور اب گاف نے کیریئر کی سب سے بڑی ٹرافی حاصل کر لی ہے۔

انہوں نے جولائی میں آل انگلینڈ کلب میں پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے والے اپنے گزشتہ 19 میچوں میں لگاتار 12ویں اور 18ویں فتح حاصل کی۔