ایشین گیمز ٹیبل ٹینس : پاکستان کو پہلے میچ میں جنوبی کوریا کے ہاتھوں شکست

ایشین گیمز ٹیبل ٹینس : پاکستان کو پہلے میچ میں جنوبی کوریا کے ہاتھوں شکست

چین میں جاری ایشین گیمز میں گروپ ڈی کے میچ میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو تین - صفر سے ہرادیا ،  اس شکست میں جیہی جیون نے حائقہ حسن کو گیارہ۔ چار ، گیارہ ۔ دو اور گیارہ دو سے ہرایا۔

وبن سن نے حور فواد کو گیارہ ۔ دو، گیارہ ۔ چار اور گیارہ۔ دو سے شکست دی جبکہ پرنیا خان  کو ون ہیو سو نے گیارہ ۔ چھ ، گیارہ ۔ چار اور گیارہ۔ پانچ سے ہرایا۔

ایونٹ میں  دوسرا میچ قومی ٹیم  آج تھائی لینڈ کے ساتھ  کھیلے گی۔