کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل کہوٹہ ریسرچ لیبارٹری نے اپنے نام کرلیا۔
کوئٹہ کے ایوب سٹیڈیم میں کھیلا گیا چوتھا آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں کہوٹہ ریسرچ لیبارٹری کی ٹیم نے پاکستان واپڈا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔
نگران صوبائی وزیر کھیل نوابزادہ جمال رئیسانی نے میچ کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ کا انعقاد آسان نہیں تھا، بلوچستان کے کھلاڑیوں میں بہت ٹیلینٹ ہے۔
جمال رئیسانی کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے کھلاڑیوں کو مزید مواقع فراہم کیے جائیں گے، ٹورنامنٹ کامیاب بنانے والے تمام اداروں اور افراد کا شکر گزار ہوں۔